2 جنوری 2015 - 17:29
سعودی عرب علاقے میں دھشتگردی کا سب سے بڑا حامی

شام کے الاخبار ٹی وی چینل نے سعودی عرب کو علاقےمیں دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے الاخبار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تحقیقی ادارے "جمہوریت کا دفاع "نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب اور قطر کی طرف سے دہشگردوں کی تشہیراتیی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کی تائید کی ہے ۔ شام کے الاخبار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تحقیقی ادارے "جمہوریت کا دفاع" کی یہ  رپورٹ کوئی نیا انکشاف نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی کئی رپورٹیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ شام کے الاخبار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نہ صرف دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کررہا ہے بلکہ کئی سعودی باشندے عراق اور شام میں موجود ہیں اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲